Home / اہم خبریں / ایمیزون کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور

ایمیزون کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ حکومت کو ایمیزون کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کردینا چاہئیے کیوںکہ ایمیزون کے ذریعے کاروبار کرنے والے افراد کو سامان کی بیرون ملک ترسیل کرنے اور آمدنی پر لگنے والے ٹیکس کی مد میں کافی خدشات درپیش آرہے ہیں۔ الطاف شکور نے یہ بھی سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ ایمیزون پر کتنا سیلز ا ور بزنس ٹیکس عائد کیا جائے گا؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ کیا ایمیزون کے بزنس ماڈل کا اچھی طرح سے مطالعہ کر لیا گیا ہے؟ ماہرین مالیات کے ساتھ محصولات کے تخمینے کیا ہیں؟ ایمیزون کی طرف سے کیا ضمانتیں دی گئی ہیں اور ایمیزون کے مقامی سرپرست کون ہیں؟ نیز ایمیزون کے ساتھ کاروبار کے لئے کونسی کرنسی استعمال ہوگی؟ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف شکور نے وزیر اعظم عمران خان سے ایمیزون کے ساتھ کئے جانے والے حکومتی معاہدے کی تفصیلات اور کاروباری شرائط جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم کو ایمیزون کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی متوقع ملازمتوں اور ادارے کی خدمات سے اب تک فائدہ اٹھانے والے تمام ممالک کے نام سے بھی آگاہ کیا جانا چاہئیے۔ الطاف شکور نے کہا کہ ایمیزون کا بزنس ماڈل عام لوگوں کے لئے کسی معمے سے کم نہیں ہے۔ ہماری جیسی بڑی معیشت کو تمام کاروباری شرائط اور ایمیزون کے ممکنہ فوائد کا عوامی طور پر اعلان کرنا چاہئے۔ امیزون بہت سے ممالک میں استحصال کرنے والے ادارے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ تحقیقات کئے جانے پر مقامی کاروباری اداروں پر ایمیزون کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں؟ جب تک ان تمام پہلوؤں پر اچھی طرح سوچ بچار نہیں کرلی جاتی، تب تک اس طرح کا فیصلہ لینے کا مطلب کچھ افراد کے ذ اتی مفادات کے لئے قومی معیشت کا استحصال کرنا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے