Home/اہم خبریں/تحریک انصاف کا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قیوم آباد میں جلسے کا انعقاد، وفاقی حکومت گلیوں محلوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی فہیم خان
تحریک انصاف کا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قیوم آباد میں جلسے کا انعقاد، وفاقی حکومت گلیوں محلوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی فہیم خان
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی قیادت میں قیوم آباد یو سی 37 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جسلہ ہفتے کی شب منعقد کیا گیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے جلسے میں شرکاء سے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی اداروں کے بجائے وفاقی حکومت کراچی کی گلیوں محلوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے پی ٹی آئی عوام کے ٹیکسوں سے شہر میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے یہ کسی پر کوئی احسان نہیں ہے تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کررہی ہے قیوم آباد میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا عمل تیزی سے جاری ہے جلد قیوم آباد میں سیوریج اور پانی کی نکاسی کے لیے نالے کی الگ تعمیر یقینی بنائی جائے گی انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ قیوم آباد میں اس سے پہلے کبھی اتنے کام نہیں ہوئے ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے پی ٹی آئی کو کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے عوام کی امنگوں پر اترنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کے مخالفین قیوم آباد کی ترقی دیکھ کر منہ چھپانے پر مجبور ہیں تحریک انصاف کیخلاف سوشل میڈیا کا استعمال کرکے بلاجواز تنقید کی جارہی ہے قیوم آباد کی بربادی کے پیچھے ماضی کے سیاستدانوں کا ہاتھ ہے سیاسی مگر مچھوں نے قیوم آباد کو تباہ کیا ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار کا قیوم آباد کی عوام کو معلوم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر آج گامزن عمران خان نے وینٹیلیٹر پر پڑی معیشت کو نئی سانسیں دیں ملک میں تبدیلی آرہی ہے نیا نظام آرہا ہمارے حلقے کورنگی میں عمران خان نے غریب مستحق افراد کیلئے پناہ گاہ کا قیام یقینی بنایا مخالفین کو پیغام دینا چاہتے ہیں سوشل میڈیا پر تنقید کے بجائے عوامی خدمت یقینی بنائیں جلسے میں پی ٹی آئی کورنگی کے صدر گوہر خٹک، ٹاؤن صدر راجہ آصف خان سمیت دیگر بھی موجود تھے تمام عہدیداروں نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا اور تحریک انصاف کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا۔