Home / اہم خبریں / مولانا فضل الرحمن کل جمعرات کی شام کو کراچی میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

مولانا فضل الرحمن کل جمعرات کی شام کو کراچی میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ڈی ایم سربراہ اور جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں وہ آج جمعرات کی شام 6 بجے جامعہ مصباح العلوم محمودیہ منظور کالونی کراچی میں جے یو آئی کراچی کے اضلاع کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع ان کی پی ایسز اور بنیادی یونٹس کے مجالس عاملہ کے اراکین سے مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن سے جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری سمیت دیگر مرکزی صوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے جے یو آئی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کیساتھ کنونشن میں شرکت کریں۔ درین اثناء جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر 25 جون جمعہ کی شام کو شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیساتھ "میٹ دی پریس” میں خصوصی گفتگو کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے