Home/اہم خبریں/انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت نے سابقہ ایس ایچ او نوکوٹ رانو عرف رانا راٹھوڑ کو پولیس مقابلے کے کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا
انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت نے سابقہ ایس ایچ او نوکوٹ رانو عرف رانا راٹھوڑ کو پولیس مقابلے کے کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا
میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر)21 مئی 2020 کو کراچی کے ضلع ملیر کے پولیس اسٹیشن سکھن کے ایس آئی پی حسیب الرحمٰن اور سابقہ ایس ایچ او نؤکوٹ پولیس اسٹیشن رانو عرف رانا راٹھوڑ کے خلاف نؤکوٹ کے قریب نصیر چانڈیو کو پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے خلاف مقتول کی والدہ سلیمت چانڈیو کی جانب سے انسداد دہشت گردی میرپورخاص کی عدالت میں دائر ڈائریکٹ کمپلین نمبر 08/2020 پر زیر دفعات 6/7 اے ٹی اے/ 302,114 میں فیصلہ سنا دیا، عدم ثبوت پر معزز عدالت نے ملزم سابق ایس ایچ او نؤکوٹ رانا راٹھوڑ کر بردی کردیا جبکہ اس کیس میں نامزد دوسرا ملزم ضلع ملیر کی سکھن پولیس اسٹیشن کے ایس آئی پی حسیب الرحمٰن انتقال کر چکا ہے، اس کیس میں سابق ایس ایچ او نوکوٹ پولیس اسٹیشن ملزم رانا راٹھوڑ کی پیروی نامور وکیل ایڈوکیٹ کانجی مل مینگھواڑ کر رہے تھے۔