تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبے کے بجٹ میں صرف نمبروں کی ہیر پھیر ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو

صوبے کے بجٹ میں صرف نمبروں کی ہیر پھیر ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ لاڑکانہ میں بلاول بھٹو نے نامکمل صنعتی زون کا افتتاح کردیا یہ لوگ بے نظیر کے نام کی تو لاج رکھ لیتے چائنہ کا انیل کپور اور پرس اٹھانے والا بلاول بھٹو کے ساتھ تھا، وزیر صحت کہتی ہیں کہ کتوں کو قابو کرنے میں مزید دس سال لگیں گے، پی ٹی آئی اب ان کتوں کو قابو کر کے رہے گی، پی ٹی آئی سندھ کو کتوں سے چھٹکارہ دلا کر رہے گی، یہاں پر پکے کے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں، چانڈ کا ہسپتال لاڑکانہ کو اربوں روپے سالانہ دیئے جاتے ہیں لاڑکانہ میں مریض کو ایمبولینس نہیں ملی وہ بھیک مانگ کر ایمبولینس کا انتظام کرتا رہا لاڑکانہ کے ہسپتال میں نور محمد کا بچہ رات دیر ہسپتال میں لایا گیا ڈاکٹر صنم مگسی موبائل استعمال کرتی رہیں تین بار بچے کا والد ڈاکٹر کے پاس گیا جسے دکھے دیکر نکال دیا گیا صنم مگسی کی ستم ظریفی اور ڈوب مرنے کا مقام ہے جو انہوں نے کہا کہ مجھے ڈسٹرب کیا جارہا ہے 26 لوگوں کو کتوں نے کاٹ لیا وزیر صحت کو کتوں کو قابو کرنے کیلئے دس سال اور درکار ہیں 13 سال پہلے اور دس مزید سال لگیں گے، انشاللہ پاکستان تحریک انصاف ان سندھ کے کتوں کو قابو کرکے رہے گی اور کچھ ہی ماہ میں ان کا کام تمام کرکے رہے گی، سندھ میں زخمی مائیں بھینسوں کے ساتھ لیٹی ہوئی ہیں، تھر کے بچے جو کھاتے ہیں وہ صوبائی وزیروں کے کتے کھاتے ہیں، تھر کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، سندھ کی ہیپاٹائیٹس سے متعلق خبریں نیو یارک ٹائمز کی زینت بنی ہوئی ہیں، 13 سال سندھ کا بجٹ کہاں استعمال ہوا اس کا حساب دیا جائے، صوبے کے بجٹ میں صرف نمبروں کی ہیر پھیر ہے، سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے