کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسیشن سندھ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کثرت رائے سے معروف سماجی و سیاسی رہنما سمیر میر شیخ کو ایسوسی ایشن کا باضابطہ سرپرست نامزد کردیا گیا اس موقع پر اپسما کے مرکزی چیئرمین سید طاہر شاہ نے کہا کہ سمیر میر شیخ ایک ہنہ مشق سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رہنما بھی ہیں جن کی سرپرستی میں اپسما کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سمیر میر شیخ کی بہترین صلاحیتوں سے ایسوسی ایشن پہلے سے زیادہ منظم اور متحد ہوکر تعلیم کو عام کرنے اور معیار کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔