ایبٹ آباد (رپورٹ: اصغر شاہ) ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران کی ایبٹ آباد کی مختلف مقامات پر قانونی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گزشتہ تین دنوں کے دوران ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 391 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے، 71 گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارے گئے۔ اسی طرح موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 364 بنا ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں اور 281 غیر نمونہ اور بنا نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔