تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 14 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل میں ملوث ملزم گرفتار

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 14 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل میں ملوث ملزم گرفتار

غذر (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 14 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس نے 8 جون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 14 سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی غذر عبدالمجید نے کہا کہ اندھے کیس کے ملزم کو مختصر وقت میں گرفتار کرنا غذر پولیس کی بڑی کامیابی ہے، قاتل مقتولہ کا قریبی رشتہ دار ہے اور گھر میں اکیلے پاکر معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بچی کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شک ہونے پر اس کیس کی تین ہفتے تک باریک بینی سے تحقیقات کی گئی، اس دوران میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی نشاندہی کی گئی تھی، پولیس نے مشکوک پاکر ملزم نذیر احمد کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا تو ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے