Home / اہم خبریں / وفاق نے سندھ کے لیے بجٹ سے قبل بڑے پیکیج دے دیے ہیں گرین لائن پانی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل اس میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر شبلی فراز

وفاق نے سندھ کے لیے بجٹ سے قبل بڑے پیکیج دے دیے ہیں گرین لائن پانی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل اس میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر شبلی فراز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وفاقی وزیر براۓ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سندھ اسمبلی آمد اپوزیشن لیڈر دفتر میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت اراکین اسمبلی سے ملاقات، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر بلال غفار سمیت دیگر اراکین بھی موجود حلیم عادل شیخ نے شبلی فراز کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تاریخ ساز اسمبلی میں آنے پر شبلی فراز کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ کی عوام کو وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی وزراء کے سندھ بھر میں مزید دورے ہونے چاہیے، شبلی فراز نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے شبلی فراز کو سندھ اسمبلی اجلاس میں آنے پر خوش آمدید کہا اس موقع پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سندھ اسمبلی میں آج آنے کا موقع ملا اس اسمبلی کا اس ملک کی تخلیق میں اہم کردار ہے میرے لیے اعزاز کی بات ہے یہ صوبائی اسمبلی ضرور ہے لیکن اس کی حیثیت باقی اسمبلیوں سے زیادہ ہے سندھ کی عوام کے لیے ہم سے جو ہوسکتا ہے کر رہے ہیں عمران خان کسی ایک صوبے کے نہیں پورے ملک کے وزیراعظم ہیں وزیراعظم کی کوشش ہے سندھ کی عوام کے بھلائی کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے وفاقی پروجیکٹ کے سہولتکار بن کر سندھ حکومت ان منصوبوں کو آگے بڑھائے کیونکہ یہ منصوبے کسی ایک پارٹی کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہیں صوبے کی عوام کی ترقی کے لیے سیاسی طور پر آواز بلند کر رہے ہیں میرا یہاں پر آنے کا اچھا تجربہ رہا وفاق نے سندھ کے لیے بجٹ سے قبل بڑے پیکیج دے دیے ہیں گرین لائن پانی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل اس میں شامل ہیں پورے صوبے کی عوام ہمارے لیے محترم ہے کراچی نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے وفاقی ذمہ داری سے زیادہ بھی ہم کوشش کرتے ہیں سندھ حکومت بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو سہولیات مہیا کی جاسکیں سندھ کی عوام کے ساتھ ملکر کام کریں گے ہم یہ منصوبے یہاں سے اٹھاکر کہیں نہیں لیکر جارہے ہیں اس سے سندھ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا پانی کے معاملے پر کافی بحث رہی ہم چاہتے ہیں ایسا نظام لایا جائے جس سے کسی صوبے کا بھی حق نہ کھایا جائے ہمارے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے لیے زیادہ منصوبے ہم یہاں کرسکیں کراچی میں ہماری اکثریت ہے ہم اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں یہ الیکشن جیتنے نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کا سوال ہے بنڈل آئرلینڈ پر وزیراعظم چاہتے ہیں بیرونی سرمایہ پاکستان میں آئے جس کا فائدہ سندھ کی عوام کو ہوگا یہ اہم لوکیشن ہے ہمیں این او سی ملی اور پھر واپس لے لی گئی بحریہ کے معاملے پر ہماری حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے سندھ حکومت فیصلہ کرے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پانی کے معاملے پر ٹیلیمیٹری سسٹم لگانے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے