Home / اہم خبریں / میہڑ میں پولیس پوسٹ پر تین مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار کو گولیاں مارکر زخمی کرکے سرکاری رائفل چھین کر فرار

میہڑ میں پولیس پوسٹ پر تین مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار کو گولیاں مارکر زخمی کرکے سرکاری رائفل چھین کر فرار

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے اے سیکشن تھانہ کی حدود گاجی کہاوڑ روڈ لونگ تنیو پولیس پوسٹ پر تین مسلح افراد نے حملہ کر کے گولیاں مار کر میہڑ تھانے کے پولیس اہلکار غلام عباس مزاری کو زخمی کر کے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے ان کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود دوسرا پولیس اہلکار نے مزاحمت نہیں کی، زخمی پولیس اہلکار کو تحصیل ہسپتال میہڑ بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا زخمی اہلکار نے بتایا میں اپنے ساتھی پولیس اہلکار سے لونگ تنیو پولیس پکٹ پر مقررہ تھے تو ساتھی پولیس اہلکار سامنے سے پانی لینے گیا تھا تو تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اطلاع پر میہڑ پولیس جاۓ وقوقہ کے مقامات پر پنھچ گئی جبکے مسلح ہتھیار بند ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے