تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جانبحق، تحصیل ہسپتال میہڑ کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث نوجوان کو پرائیویٹ ہسپتال پہنچایا۔ ورثا

میہڑ میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جانبحق، تحصیل ہسپتال میہڑ کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث نوجوان کو پرائیویٹ ہسپتال پہنچایا۔ ورثا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ 25 سالا نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جانبحق ہوگیا ہے گھر میں کہرام، تفصیلات کے مطابق میہڑ کی منظور کالونی کا رہائشی 25 سالہ نوجوان شاہد ولد غلام سرور خاصخیلی گزشتہ رات گھر میں بجلی کی موٹر بناتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ورثا نے تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث پرائیویٹ ہسپتال پہنچایا، ڈاکٹر کی جانب سے نوجوان کے جانبحق ہونے کی تصدیق کی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام، علاقے میں سوگ کی لہر چھا گئی متوفی نوجوان کے ورثہ نے بتایا رات کے وقت ہم ایمرجنسی میں تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچے تو ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا جس کے باعث ہم پرائیویٹ ہسپتال پہنچے تو نوجوان جانبحق ہوگیا انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل ہسپتال میہڑ میں ڈاکٹر ہوتے تو ہمارا نوجوان بچ سکتا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے