میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ 9 سال قبل قتل کیس میں ملوث ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر عدالت کی جانب سے ملزمان کو پھانسی کی سزا سنا دی، تفصیلات کے مطابق میہڑ فرسٹ ایڈنشنل سیشن جج غلام ياسين کولاچی کی عدالت نے 9 سال قبل گاؤں داؤد دیرو میں رشتہ کے تنازعہ پر قتل ہوئے ڈاکٹر گلاب وئینس کے قتل کیس میں ملوث ملزمان معشوق وئنس کو پھانسی کی سزا سنا دی جبکہ اس ہی کیس میں نامزد دوسرا ملزم عبدالطیف وئنس کچھ عرصے قبل ہی اپنی موت مر گیا تھا ملزم معشوق وئنس نے 5 سال قبل عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا فرسٹ ایڈیشنل جج میہڑ کی عدالت نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوۓ ملزم کو دوبارہ پھانسی کی سزا سنا دی، شاہ پنجو پولیس مطابق 9 سال قبل گاؤں داؤد دیرو میں رشتہ کے تنازے پر وئنس برادری میں تصادم کے دوران ملزمان نے ڈاکٹر گلاب وئنس کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کا کیس شاہ پنجو تھانے پر دو ملزمان عبداللطیف وئنس معشوق وئنس پر درج تھا جبکہ کچھ عرصے قبل ملزم عبداللطیف وئنس اپنی موت مر گیا تھا فرسٹ ایڈیشنل جج میہڑ کی عدالت نے آج فیصلہ برقرار رکھتے ہوۓ ملزم معشوق وئنس کو پھانسی کی سزا سنا دی، ملزم معشوق وئنس کو دادو جیل منتقل کیا گیا ہے۔