تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہر قائد میں پانی اور بجلی کے سنگین بحران پر جے یو آئی 18 جون جمعہ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مولانا عبد الکریم عابد

شہر قائد میں پانی اور بجلی کے سنگین بحران پر جے یو آئی 18 جون جمعہ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مولانا عبد الکریم عابد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اور کراچی کے اضلاع کے امراء و نظما کا مشترکہ اجلاس، اجلاس جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال میں صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی ترجمان اسلم غوری، امین اللہ، ڈاکٹر نصیر سواتی، مولانا فتح اللہ، سمیع سواتی شریک، ضلع ملیر کے امرا مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا نورالحق، مولانا عبد الرشید نعمانی شریک، ضلعی نظما مولانا زرین شاہ، قاری نورالامین ، مولانا اجمل شیرازی، فخرالدین رازی، مولانا نسیم، امجد محسود و دیگر کی شرکت، اجلاس میں شہر قائد میں پانی اور بجلی کے سنگین بحران پر تشویش کا اظہار، اجلاس میں 18 جون جمعہ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد نے کہا کہ جے یو آئی 18 جون کو بعد نماز جمعہ کو سہہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی، جے یو آئی سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ سندھ میں پانی اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔ اجلاس میں مرکزی ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ غاصب حکومتوں کیخلاف عوامی حقوق کیلئے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ شہر میں بااثر لوگوں کی سرپرستی میں پانی مافیا عوام کو لوٹ رہا ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے