نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) گذشتہ روز بالا کوٹ میں درخت گرنے سے جانبحق ہونے والے مورو کے دو نوجوان عاقب حسین میمن اور امیر حمزہ میمن کی نعشیں ایمبولنس کے ذریعے مورو پہنچائی گئیں، نعشیں مورو پہنچنے پر دونوں نوجوانوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ دونوں نوجوانوں کی نعشیں دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ مرحومین کی نمازہ جنازہ مورو بائی پاس پر ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین ان کے آبائی قبرستان خلیفہ سائین کے قبرستان میں کی گئی۔ مرحومین کے نمازہ جنازہ میں مورو کی سیاسی، سماجی، علمی اور ادبی تنظمیوں کے رہنماؤں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔