کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام ضلع ملیر کی مجلس عاملہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو دن پہلے جے یو آئی ضلع ملیر کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالواحد خان اور انکی فیملی ممبرز پر قاتلانہ حملہ میں لاٹھیوں اور لوہے کے راڈو سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عبدالواحد خان اور انکی فیملی ممبرز کا قصور یہ ہے کہ انھوں نے شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر سروس روڈ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے، ان کا قصور یہ کہ انہوں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مسمار کی جانے والی جگہ پر لینڈ مافیا عطاءاللہ ولد محمد طلحہ نامی شخص کو جب پٹیشنر نے دوبارہ قبضہ کرتے ہوئے دیکھا جس پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت تمام اداروں کو قانونی کاروائی کیلئے درخواست دی اور دو دن بعد لینڈ مافیا نے اپنے بھائی، بیٹے ایک نامعلوم افراد سمیت درخواست گزار سندھ ہائی کورٹ کے پٹیشنر عبدالواحد خان پر قاتلانہ حملہ کر کے انہیں فیملی ممبران سمیت شدید زخمی کر دیا۔ ہم متعلقہ انتظامیہ اور اعلی حکام سمیت تمام اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ہم ایک اور مطالبہ کرتے ہے سندھ ہائی کورٹ کراچی، ڈی سی ملیر، ایس ایس پی ملیر اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فی الفور ایکشن لے کر ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔