تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائم کووڈ-19 ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائم کووڈ-19 ویکسینیشن سینٹر کا دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پیر کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کووڈ- 19 ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف سے ملاقات اور رجسٹریشن کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ احمد شاہ نے کراچی کے ادیبوں، شاعروں، صحافیوں، فنکاروں، ممبران آرٹس کونسل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ویکسینیشین کے لیے بہترین ماحول مہیا کیا۔ جس کا بہت زیادہ اثر ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کی خواہش ہے کہ ان کو بھی اس سینٹر میں سہولت مہیا کی جائے۔ یہ آرٹس کونسل کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد شاہ نے پہلے فن و ثقافت کی ترقی اور اب ویکسین سینٹر میں بہترین ماحول قائم کیا ہے، ان کی بہترین کاوشوں کو ہم سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل نے فن و ثقافت کی بہترین خدمت کی اور اب ویکسینیشن سینٹر سے مہم کو تیز کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کو حکومت سندھ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کے لگ بھگ ساڑھے سات ہزار ممبران اور ان کے خاندان کے افراد کو ویکسین کی سہولت کے لئے یہ سینٹر قائم کیا گیا تھا تاہم اس سینٹر میں کراچی کے صحافیوں اور ان کے خاندان کے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی سہولت دی گئی ہے۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ اس سینٹر میں اب تک 35 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسینیشین کی جا چکی ہے ہر روز چار تا چھ سو افراد کو ویکسینیشین کی جاتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے