تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں امن و امان و دیگر بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر برادری اور شہری افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔ نظیر احمد جانوری

میہڑ میں امن و امان و دیگر بنیادی مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر برادری اور شہری افراد سڑکوں پر نکلیں گے۔ نظیر احمد جانوری

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ شہر میں بدامنی بڑھ گئی صفائی، پانی، بجلی، گیس، روینیو، ایریگشن، تعلیم ، صحت و دیگر اداروں میں کرپشن بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف تاجر برادری، اسٹیٹ بروکر اور شہری اتحاد میہڑ کے رہنما نظیر احمد جانوری، بدرالددین جونیجو، نادر حسین جانوری اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے مسائل کے حل کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میہڑ شہر کو تباہ کیا گیا ہے منتخب نمائندے اور بیوروکیٹ آفس میں بیٹھے آفیسر ملی بھگت کر کے عوام سے تعاون نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل انڈس ہائی وے پر سرعام مسلح افراد نے سہیل جانوری اور بلال جانوری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اس کے ساتھ شہر میں کئی ڈکیتیاں ہوئی ہیں اس کی متعلقہ ایس ایس پی دادو سے ملاقات کر کے مسائل کی نشاندہی کی ایس ایس پی دادو نے مسائل حل کرنے کے بجائے تاجر برادری کو پھنسانے کی کوشش کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کا امن و امان ہاتھ سے لے کر تباہ کیا گیا ہے شہر میں صفائی اور پانی کے مسائل بڑھ گئے ہیں روینیو، ایریگشن، بجلی، گیس اور دیگر اداروں میں کرپشن کی انتہا ہے، میہڑ کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں انہوں نہ کہا میہڑ کے اندر امن و امان، صحت، تعلیم، صفائی، پانی، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے تو تاجر برادری اور شہری افراد سڑکوں پر نکلے گے اور مسائل کے حل کیلئے تحریک جاری رکھیںگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے