نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ڈپٹی انسپیکٹر جنرل شہید بینظر آباد عرفان علی بلوچ نوشہٓرو فیروز پہنچے جہاں ایس ایس پی الطاف لغاری نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر ان کو سندھ پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ڈی آئی جی نے ایس ایس پی آفس کی تمام برانچوں کا جائزہ لیا اور ملازمین سے محکماتی مسائل کے ساتھ آفیس ورک اور ٹیکنیکل معلومات کے بارے میں بریفنگ لی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری یہاں شہید بینطیر آباد میں پوسٹنگ میرے لیے اور میری ٹیم کے لیے چیلنج ہے شہید صحافی عزیز میمن قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان کی گرفتاری جس کے لیے آج میری ٹیم کیساتھ اہم میٹنگ ہوئی ہے مزکورہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے دوسرا سوشل کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رہے ہیں منشیات فروشوں و دیگر جرائیم پیشہ افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے بہت جلد سوشل کرائم کا صفایا کردیا جائیگا، نوشہرو فیروز میں 15 کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے اس کے ساتھ ٹریفک کا سسٹم بھی بہتر بنا رہے ہیں ڈی آئی جی پولیس نے نوشہرو فیروز شہر کی تاجر برادری سے ملاقات کر کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔