تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر خفیہ کیمروں سے آئسکریم کولڈ کارنر کی دکان پر فیملیز کی ویڈیو بنانے والے اوباش مالکان گرفتار

ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر خفیہ کیمروں سے آئسکریم کولڈ کارنر کی دکان پر فیملیز کی ویڈیو بنانے والے اوباش مالکان گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے حیدرآباد روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر کی حسن آئسکریم کولڈ کارنر کی دکان پر لگے ہوئے خفیہ کیمرے سے آئسکریم اور تھنڈے مشروبات پینے کے لیئے آنے والی فیملیز کی خفیہ وڈیو بنانے کی خبر اور وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے سخت نوٹس لیکر انچارج سی آئی اے عنایت زرداری اور انچارج ڈی آئی بی برانچ دانش بھٹی کو کاروائی کا حکم دیا، پولیس نے آئسکریم کولڈ کارنر دکان کے مالک نعمان قریشی، ہارون قریشی ولد جان محمد قریشی کو گرفتار کرکے خفیہ کیمرہ اور ان میں موجود ڈیٹا بر آمد کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے، کچھ روز قبل شہر کے ایک نوجوان نے اس خفیہ کیمرے کے لگے ہونے پر دکان کے مالکان سے تلخ کلامی کی تھی اور وہ نوجوان یہ کیمرہ لے گیا تھا، زرائع کے مطابق خفیہ کیمرے میں ایک درجن سے زائد فیملیز کی وڈیوز بھی نظر آئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے چار ٹیموں کا اعلان کر دیا ایونٹ 11 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 ڈومیسٹک سیزن کے آغاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے