کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا بڑا فیصلہ، ہفتے سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولیں گے۔ ہفتہ 5 جون 2021 تمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولیں گے۔ انتظامیہ اور پولیس نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا مارکیٹ سیل کی تو تاجر سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ مارکیٹیں رات ٓٹھ بجے تک کھلیں گی حکومت نے گرفتاریاں کرنی ہے تو جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔ مارکیٹیں رات آٹھ بجے تک کھولیں گے آئندہ ہفتے مارکیٹیں ایک دن بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر، تمام تاجروں نے نو تشکیل شدہ تنظیم کی وفاداری کا حلف اٹھا لیا، کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان۔ رضوان عرفان کنوینیر، جمیل پراچہ ڈپٹی کنوینیر، عتیق میر ڈپٹی کنوینیر، شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوینیر، حکیم شاہ ڈپٹی کنوینیر، وقاص عظیم ڈپٹی کنوینیر، رانا رئیس ڈپٹی کنوینیر مقرر، کراچی تاجر ایکشن کمیٹی میں مارکیٹوں، مالز، شادی ہال، ہوٹل، بینکوئٹ تنظیموں کے نمائندے مشترکہ پلیٹ فارم پر، تاجروں کی ہنگامی میٹنگ 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حکومت سندھ کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف فیصلہ، سندھ حکومت نے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی مطالبہ تسلیم کیا گیا۔