Home / اہم خبریں / جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے، معنی خیز بین الاقوامی تعاون سے پیچیدہ چیلنجز کا حل ممکن ہے، وہ پیر کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے پر خطاب کر رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی انسداد دہشتگردی کاوشوں کیلئے قومی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام، دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے، معنی خیز بین الاقوامی تعاون سے پیچیدہ چیلنجز کا حل ممکن ہے۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کورونا وبا کے خاتمے کیلئے کاوشوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی عوام کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے ریاستی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو مشترکہ قومی کاوشوں سے ہی ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خیرمقدم کیا۔ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل عامر احسن نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے