Home / اسلام آباد / وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کا سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس

وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کا سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بیرون ملک مقیم پاکستانی کی جانب سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا۔ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سے سرکولر رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ متعلقہ انسپکٹر اور کلرک کوآپریٹو سوسائیٹیز کو بھی ان کے عہدوں سے بر طرف کر دیا گیا ہے۔ جبکہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نے پلاٹ منتقلی کے حوالہ سے وزیر اعظم کو شکایت کی تھی۔ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے معاملہ کی انکوائری کی اور انکوائری کے نتیجہ میں متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس حوالہ سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے