تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شکار پور شہید ہونیوالے پولیسں کے لہو کاحساب کون دیگا۔ طارق حسن صدر پاکستان مسلم لیگ ق

شکار پور شہید ہونیوالے پولیسں کے لہو کاحساب کون دیگا۔ طارق حسن صدر پاکستان مسلم لیگ ق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ شکار پور میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے لہو کا حساب کون دے گا؟ سندھ میں ڈاکوؤں کے پاس خطرناک جدید اسلحہ کہاں سے آرہا ہے؟ پولیسں کے کرڑوں کے فنڈز کی مسلسل بندر بانٹ و خرد برد جاری ہے اس واقعے سے قبل کراچی لیاری میں ناکارہ بکتر بند سے سب انسپکٹر شہید ہوچکا تھا اگر فنڈز کا درست استعمال ہوتا تو یہ موجودہ واقعات رونما نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ میں 10 افراد کو شہید اور اب شکار ہور میں بکتر بند گاڑی جوکہ ساڑھے چار کروڑ روپے کی لی لیکن اسکو عام اینٹی ائیر کرافٹ گن سے ٹارگٹ کیا گیا جو بکتر بند گاڑی سے پار ہوگئیں حکومت سندھ امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی، طارق حسن نے کہا کہ حکومت سندھ جواب دے کہ ایسی ناکارہ کاغذی بلٹ پروف گاڑیوں کے ٹینڈر کسں نے پاس اور سرٹیفکیٹ کیسے جاری ہوگئے اسکی اعلی سطح تحقیقات کی جائے، طارق حسن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ کندھ کوٹ شکارپور کشمور سے ڈاکو راج کا فوجی آپریشن کرکے قلع قمع کیا جائے اور سندھ پولیسں کو مکمل اختیارت دیئے جائیں تاکہ سندھ کی عوام سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے