کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت اور پی ایس ڈبلیو اے کے زیر اہتمام انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہنڈا اٹلس پاور کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں کے اختتام پر اومیگا کلب اور ممبا اسکواڈ اپنے اپنے گروپوں کی نہ صرف چمپئین ہوگئیں بلکہ کواٹر فائنلز مقابلوں کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میں اومیگا کلب نے بلیک ممبا کارساز کو 42-45 پوائنٹس سے شکست دے دی اومیگا کلب کی جانب سے انس اظہر نے 17 عباس عابد کے کے نے 15 اور عمر خواجہ نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ بلیک ممبا کارساز کی جانب سے محمد بہزار نے 14 محمد آصف نے 12 اور علی چن نے 10 پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں ممبا اسکواڈ کلفٹن نے کے بی بی سی کو 41-44 پوائنٹس سے شکست دے دی ممبا اسکواڈ کی جانب سے کینتھ جانسن نے 15 عمر خان نے 10 اور محمد طحہ نے 10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کے بی بی سی کی جانب سے راج کمار لکھوانی نے 13 جبکہ دانیال احمد اور وجہیہ عباسی نے 10-10 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں سید مصنف شاہ، ظفراقبال، زاہد ملک اور طارق حسین نے ریفریز کے فرائض انجام دیے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیے میچوں کے آغاز پر عبد الناصر اور عبدالکریم مغل کے لئے دعائے مغفرت اور محمد ارشد کے لئے دعائے صحت کی گی درین اثنا کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے جس میں عظمت اللہ خان اور ذولفقار عباس خان شامل تھے روزنامہ ڈان کے اسپورٹس ایڈیٹر ارشاد محمد سے انکی والدہ جوکہ ماہر تعلیم تھیں اور 17 سال سرسید گورنمنٹ کالج کی پرنسپل تھیں انکے انتقال پر ارشاد محمد سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔