Home / اہم خبریں / روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی ایئر چیف سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی ایئر چیف سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کردیا

ماسکو (نوپ نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے اصولی فیصلے پر ڈٹ گئے- اسرئیلی ایئر چیف جوکہ اپنے وفد کے ہمراہ ان دنوں روس کے دورے پر ہیں اور اپنے ہمراہ روسی طیارے آئی ایل 20 کو نشانہ بناکر مار گرانے کی ایک رپورٹ بھی ہمراہ لیکر آۓ ہیں- روسی طیارے کو اسرائیلی ایئر فورس نے ملک شام میں نشانہ بنایا تھا جس میں روس کے 15 اہلکار بھی ہلاک ہوۓ تھے اس واقعے کے بعد روس اور اسرائیل میں اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے- اسرائیل نے روسی طیارے کو نشانہ بنانے کے الزام کو مسترد کیا تھا اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ روسی طیارے کو ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللہ نے نشانہ بنایا تھا مگر روس کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے طیارے کو اسرائیلی ایئر فورس نے ہی نشانہ بنایا تھا- اسرائیلی ایئر چیف اس واقعے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ اپنے ہمراہ لیکر آۓ ہیں مگر روس کے صدر نے ان سے ملنے سے صاف انکار کردیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے