تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہفتہ یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ تحصیل کھاریاں کی ٹیم نے جیت لیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

ہفتہ یکجہتی کشمیر فٹ بال ٹورنامنٹ تحصیل کھاریاں کی ٹیم نے جیت لیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں فٹ بال ٹورنامنٹ تحصیل کھاریاں کی ٹیم نے جیت لیا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اے سی گجرات سلمان ظفر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا فائنل تحصیل کھاریاں اور تحصیل گجرات کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں تحصیل کھاریاں کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فاتح قرار پائی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شاندار کارکردگی پر فاتح ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہااور بھرپور مقابلہ کرنے پر رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے