راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے لاری اڈہ کو نئے ڈیزائن سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ جہاں پر مسافروں کیلئے انتظار گاہ، پینے کا صاف پانی، کینٹین کے علاوہ بسوں کے لئے سایہ دار شیڈ بنایا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے”پنجاب میونسپل سروسز پروگرام“کے حوالے سے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ و ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ، ایکسین بلڈنگ شاہد ریاض، پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے پر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا مشن لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں اچھی کوالٹی کا میٹیریل استعمال کیا جائے اور کام کی رفتار کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نااہل کابینہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ تحصیل امیر جے یو آئی راجن پور مفتی ارشاد احمد حقانی
https://www.nopnewstv.com/due-to-the-poor-policies/