تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نااہل کابینہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ تحصیل امیر جے یو آئی راجن پور مفتی ارشاد احمد حقانی

نااہل کابینہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ تحصیل امیر جے یو آئی راجن پور مفتی ارشاد احمد حقانی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) تحصیل امیر جے یو آئی مفتی ارشاد احمد حقانی نے سٹی امیر جے یو آئی جام پور مفتی محمد عمر خان گورمانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل کابینہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے پیٹرول، آٹا، چینی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا جس سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ناقص حکمت عملی کیوجہ سے تاجر طبقہ پریشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نا بڑھانا عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور موجودہ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم پاکستان پہلے سے ہی احتیاط برتتے تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مدار س و مساجد نے ہمیشہ اپنا مثالی و کلیدی کردار ادا کیا، کورونا وائرس کے روکنے و ایس او پیز پر عملدر آمد کیلئے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہی ملک خوشحالی وترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کچھ افراد کو سنا مکی الٹا زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، لوگ ایسے ٹوٹکوں سے پرہیزکریں۔ چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ
https://www.nopnewstv.com/some-people-hear-that/

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے