Home / اہم خبریں / موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نوشہرہ (نوپ نیوز) موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مزدا ٹرک ٹی یو سی 886 منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹرک کو تلاش کر کے روکنے کی کوشش کی، لیکن ٹرک ڈرائیور نے ٹرک سمیت موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر موٹروے پولیس نے ٹرک کا پیچھا کیا اور ولی انٹر چینج کے قریب ٹرک روک کر ایک ملزم نواب جان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک سے 15 کلو 120گرام افیون اور 9 کلو 340 گرام چرس برآمد ہوئی۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم بمع ٹرک اور منشیات پولیس سٹیشن مصری بانڈہ کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: جام پور میں ایس ڈی پی او چوہدری فیاض الحق و ان کی ٹیم کی جرائم کے خلاف کاوش قابل ستائش ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ
https://www.nopnewstv.com/the-instructions-of-inspector-general/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے