اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 6 ہزار 512 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 557 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 49 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 12 لاکھ 62 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 23 ہزار 9 ہے۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے80 ہزار 446، پنجاب میں 74 ہزار 778، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10ہزار 376، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 49، گلگت بلتستان میں1 ہزار 442 جبکہ اسلام آباد میں 12 ہزار 643 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 1 لاکھ 6 ہزار 938 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 95 ہزار 407 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 681 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 269 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث 922، آزاد کشمیر میں 28، گلگت بلتستان میں 24، اسلام آباد میں 127جبکہ بلوچستان میں 116 افراد جاں بحق ہوئے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
https://www.nopnewstv.com/dr-farhan-eissa-…ah-takes-over-as/