Home / اہم خبریں / کراچی میں سورج کو جلال آگیا، شہری نڈھال، سمندر کی ہواؤں نے بھی چپ سادھ لی

کراچی میں سورج کو جلال آگیا، شہری نڈھال، سمندر کی ہواؤں نے بھی چپ سادھ لی

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) کراچی میں ایک بار پھر سورج کا پارہ ہائی ہوگیا شہر قائد میں سمندری ہوائیں رک گئیں، محکمہ موسمیات نے گرمی کی نئی لہر کی پیشنگوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دبا ئوکے باعث 4 روز تک شدید گرمی کی لہر کراچی کو لپیٹ میں لیے رکھے گی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں برس مئی اور جون میں بھی شہر ِ قائد کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے