Home / اہم خبریں / سجاس کا سینئر صحافی احفاظ الرحمن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

سجاس کا سینئر صحافی احفاظ الرحمن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سینئر صحافی، استاد اور مصنف و شاعر احفاظ الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سجاس نے احفاظ الرحمن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین، سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافتی اداروں کی بقاء اور آزادی صحافت کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے عظیم صحافی نے کسی آمر کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا، جب تک متحرک رہے کسی صحافتی ادارے کو بند نہیں ہونے دیا، احفاظ الرحمن اپنی ذات میں ایک انسٹیٹیوٹ تھے، صحافتی برادری آج خود ایک ناقابل تسخیر ادارے سے محروم ہوگئی، اللہ پاک احفاظ الرحمن کے درجات بلند فرمائے آمین۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: حقیقی ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے اور گداگروں سے بچانے کے لئے مربوط نظام بنایا جائے۔ الطاف شکور
https://www.nopnewstv.com/the-government-h…otect-the-people/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے