میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے متاثرہ خواجہ سراؤں میں جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن تقسیم کیا گیا، راشن تقسیم کے موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل، الخدمت فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر ندیم احمد غوری، جنرل سیکریٹری عاصم شیخ، پریس سیکریٹری عبدالرشید شیخ بھی موجود تھے، اس موقع پر خواجہ سراؤں نے جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج لاک ڈاؤن کو ہوئے 15 یوم سے زائد ہوچکے، کسی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے ہماری مدد نہیں کی، ہماری مدد کرنے کیلئے صرف جماعت اسلامی کے لوگ آئے ہیں ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہماری دعا جماعت اسلامی کے ساتھ ہے کہ اللہ تعالیٰ انکی مدد کرے اور کامیاب کرے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت اور اپنے وسائل سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل
https://www.nopnewstv.com/deputy-convener-mqm-pakistan/