تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت اور اپنے وسائل سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل

خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت اور اپنے وسائل سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے خاندانوں کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم کی جانب سے میرپورخاص کے مقامی ہال میں راشن بیگز کی تقسیم کے موقع پر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث حالیہ صورتحال کے پیش نظر خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت اور اپنے وسائل سے ابتدائی طور پر میرپورخاص کے ایک ہزار بے روزگار خاندانوں میں 15روز کے لئے راشن بیگز تقسیم کررہی ہے ۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور نواب شاہ سمیت دیگر شہروں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ایم کیو ایم پاکستان مصیبت کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے ۔ صورتحال معمول پر آنے تک امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے آئندہ ہفتے حیدرآباد میں کیمپ قائم کیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام خون کے عطیات دیں ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی،نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، شعبہ خواتین اور ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران، چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ اور وائس چیئرمین فرید احمد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سینٹرل جیل میرپورخاص میں قیدیوں اور اسٹاف کے لیے کورونا سے بچاؤ اور تشخیص کے لیے ضروری سامان نہ ملنے کا انکشاف
https://www.nopnewstv.com/central-jail-mir…s-unveils-corona/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے