Home / اہم خبریں / محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کو مساجد میں جراثیم کش سپرے کرانے کی ہدایت

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کو مساجد میں جراثیم کش سپرے کرانے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے کوروانا وائرس سے بچاﺅ کیلئے محکمہ بلدیات کو مساجد میں جراثیم کش سپرے کرانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ویلج کونسل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی کہ اپنے علاقے میں مساجد سے قالین ہٹائیں ہر مسجد میں جراثیم کش سپرے کروایا جائے اسکے علاوہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اعلانات بھی کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام مساجد میں احتیاط بطور احتیاط کورونا مار سپرے کرا رہے ہیں پہلی فرصت میں عوامی مقامات کو کورونا فری بنا رہے ہیں نیز جراثیم کش اسپرے کا دائرہ کار مزید پھیلا رہے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں انشاء اللہ پختونخوا کو بہت جلد کورونا فری ڈکلیئر کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے