Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کریڈٹ اور پبلسٹی کے خاطر عوام کی جانوں سے نہ کھیلے۔ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

سندھ حکومت کریڈٹ اور پبلسٹی کے خاطر عوام کی جانوں سے نہ کھیلے۔ رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دو دن بعد راشن کمیٹی کی تشکیل سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے دو دن عوام کو بھوکا مارکر اب راشن اور مالی مدد کی کمیٹی بنانا غیر سنجیدگی ہے عوام 20 لاکھ تھیلے اور راشن کے لیے گھروں کے دروازے کھول کر بیٹھی ہے فلاحی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مزید کہا کہ اگر فلاحی تنظیمیں صوبے میں کام نہیں کرتی تو آدھی عوام بھوک سے مرجاتی مراد علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کی طرح پہلے پلاننگ کریں میڈیا پر آنے اور اعلانات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ایسی صورتحال میں غیر سنجیدہ فیصلے عوام سے مذاق کے مترادف ہیں کریڈٹ اور پبلسٹی کے خاطر میں سندھ حکومت عوام کی جانوں سے نہ کھیلے سندھ حکومت کی غفلت کے باعث عوام کی کفالت کا مرحلہ مشکل ترین ہوگیا سندھ حکومت علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کرے، اس مشکل وقت میں فلاحی تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے