کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے حلقہ پی ایس 103 کے علاقے گلستان جوہر میں مصنوعی پانی کی قلت کے حوالے سے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی میں تبدیلی پائی جاتی ہے تو دوسری جانب محکمہ واٹر بوڑڈ نے عوام کو ایک بار پھر پانی فراہم کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، گزشتہ دو تین دن سے گلستان جوہر کے کئی بلاک کا پانی مستقل بند کردیا گیا ہے علاقہ مکینوں کی جانب سےاحتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا لیکن تحال فراہمیِ آب ممکن نہ ہوا رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر عوام میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اور پانی کا استعمال بڑھ گیا ہے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام میں احتیاطی تدابیر کا رجحان بڑھ گیا ہے لیکن محکمہ واٹر بورڈ کا عوام پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا محکمہ واٹر بورڈ مصنوعی پانی کی قلت کو ختم کریں دو دن سے لگاتار لاک ڈاؤن سے لوگ گھروں میں محدود ہوگئے ہیں اور گھروں میں پانی کا استعمال معمول کے مطابق پہلے سے زیادہ کیا جارہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ واٹر بورڈ عوام کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنائے مصنوعی بحران فوری ختم کیا جائے۔
![]()