Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مثالی اقدامات کی تاریخ رقم کردی۔ ایس ایم منیر سرپرست اعلی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مثالی اقدامات کی تاریخ رقم کردی۔ ایس ایم منیر سرپرست اعلی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور شیخ عمر ریحان نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے لاک ڈاوَن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے صوبے کے وزیر اعلیٰ پر فخر ہے کہ اس قومی و عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے انہوں نے روشن مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مراد علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم نے جس انداز میں بروقت فیصلے اور اقدامات کیے ہیں انہیں تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہمارا وزیر اعلیٰ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بروقت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور ہم ان کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ صوبائی حکومت کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں اور رضاکارانہ طور پر خود کو گھروں میں محدود کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام کا بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنا بھی ایک قومی خدمت تصور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی اور شہر کی بزنس کمیونٹی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے