Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ کراچی میں کھیلی جانے والی 15 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ ملتوی کردی گئی۔ سیکریٹری جنرل آصف عظیم سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان

کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ کراچی میں کھیلی جانے والی 15 ویں نیشنل ویمنز سافٹ بال چیمپئین شپ ملتوی کردی گئی۔ سیکریٹری جنرل آصف عظیم سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ کراچی میں کھیلی جانے والی 15 ویں نیشنل ویمنزسافٹ بال چیمپئین شپ ملتوی کردی گئی ہے کورونا کی عالمی وباء کے خاتمے اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے حالات سازگار ہوتے ہی نیشنل چیمپئین شپ کی نئی تاریخوں کااعلان کیا جائے گا واضح رہے قومی ویمنز چیمپئین کی میزبان سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ضمن میں تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئیں تھیں ایس ایف پی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیراہتمام آئندہ ماہ ملائشیاء کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے” فرسٹ ایشیاء بیس بال 5 ٹورنامنٹ” کو بھی ریشڈول کردیا گیا ہے اب یہ ایونٹ 25 سے 28 جون تک کوالمپور میں کھیلا جائے گا آصف عظیم کا مزید کہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن، جاپان قونصلیٹ کراچی اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے مشترکہ اشتراک سے ” ٹوکیو اولمپک 2020 کاسفر سافٹ بال کے سنگ” فیسٹیول کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ اولمپک سولیڈیٹری انٹرنیشنل سافٹ بال کوچنگ کورس کی نئی تاریخوں کا اعلان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے