Home / اہم خبریں / اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہنگامی ٹیلیفون کال، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہنگامی ٹیلیفون کال، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہنگامی ٹیلیفون کال۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، امریکا میں بھی قیدیوں کی رہائی ہو رہی ہے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جائیں، دفترخارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےسرگرم کردار ادا کرے اور امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرے۔ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کو اس بارے میں ہدایت دینے اور امریکی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کل 25 مارچ، بروز بدھ، شام 5 بجے عافیہ موومنٹ کے آفیشل فیس بک پیج پر شام انتہائی اہم براہ راست خطاب ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے