کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چئیرمین فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر کیماڑی جیٹی پہنچ گئے۔ چئیرمین عبدالبر نے کیماڑی جیٹی پر موجود ماہی گیروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سرجیکل ماسک تقسیم کئے۔ چیئرمین فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی عبدالبر نے ماہی گیروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہماری میڈیکل ٹیمیں ماہی گیر بستیوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، ہمیں اپنے ماہی گیروں کی صحت عزیز ہے۔ ماہی گیروں کی صحت کے حوالے سے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ چئیرمین ایف سی ایس عبدالبر نے فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی کے سوشل موبلائزرز اور منتخب ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ماہی گیر بستیوں میں ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں، چیئرمین عبدالبر نے انتظامی افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کی وباء کے سبب لاک ڈاون ہے ، ماہی گیروں کو ممکن سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں، چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ادارہ ایف سی ایس اپنے ماہی گیروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
![]()