Home / اہم خبریں / اللہ پاک کا شکر ہے ابتک کوئی بھی کرونا میں مبتلا یا کرونا کا مشکوک مریض ہمارے ضلعے میں ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

اللہ پاک کا شکر ہے ابتک کوئی بھی کرونا میں مبتلا یا کرونا کا مشکوک مریض ہمارے ضلعے میں ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے ابتک کوئی بھی کرونا میں مبتلا یا کرونا کا مشکوک مریض ہمارے ضلعے میں ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ضلعی انتظامیہ اپنی عوام کی حفاظت کے لیے الرٹ ہے اور تمام تر فیصلے عوام کی بہتری کے لیے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ، دہی، آٹے کی چکیاں، کریانہ، میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، فروٹس اور پنسار سمیت تمام روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کے دکانیں کھلی ہیں البتہ ان دکانوں پر رش نہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی دکانیں، مارکیٹس اور بازار مکمل بند رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے