میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد کھپرو بس اسٹاپ اور نزد نواب شاہ پھاٹک دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر و مہنگے داموں ماسک بیچنے والوں کے خلاف کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں، ملزمان بنام عزیز الرحمن پٹھان گرفتار، ملزم کے قبضے ماسک برآمد۔ جبکہ مویشی منڈی لگانے و دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ملزمان بنام رضوان قریشی و سراج قریشی گرفتار، دیگر ملزمان بنام کامران، عدنان، جمیل، اشفاق، زاہد، مسلم ، سرور اور محمد عباس سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمات مہران تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک اور گلوز اسٹاک کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، زخیرہ اندوز ملزم بنام فرخ جوہری گرفتار، ملزم کے قبضے سے 700 سرجیکل ماسک برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر و مہنگے داموں ماسک بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام آکاش گرفتار، ملزم کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے میں درج ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()