میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) معروف عالم دین مولانا حفیظ الرحمٰن فیض کی ہدایات پر مساجد سے عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر برتنے اور حکومتی احکامات کی روشنی میں عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کیئے گئے۔ مولانا حفیظ الرحمٰن فیض نے کہا کہ وبائی امراض کا علاج و خاتمہ اللہ رب العزت اور ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احکامات پر عمل کرنے سے ممکن ہے اور کہا کہ پیارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں وبائی امراض آنے پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا تھا اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے پر منع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کے لیئے حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے سے بہتر نتائج موصول ہونگے۔ مولانا حفیظ الرحمٰن فیض نے عوام سے اپیل کی کہ اس وبا کے خاتمے کے لیئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کثرت سے کلام پاک کا ورد اور درود پاک پڑھیں اور اللہ رب العزت کی ذات پر کامل یقین رکھیں۔
![]()