Home / اہم خبریں / اباوڑو میں انسان دوست فاؤنڈیشن کی طرف سے شہر بھر میں کرونا وائرس کے خطرے کے سبب عوام کو فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے

اباوڑو میں انسان دوست فاؤنڈیشن کی طرف سے شہر بھر میں کرونا وائرس کے خطرے کے سبب عوام کو فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) اباوڑو میں انسان دوست فاؤنڈیشن کی طرف سے شہر بھر میں کرونا وائرس کے خطرے کے سبب عوام کو فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے، تفصیلات کے مطابق اوباڑو میں انسان دوست فاؤنڈیشن کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرے کے سبب شہر بھر میں عوام کو فیس ماسک تقسیم کیے اور سینیٹائزر سے ہاتھ دھلوائے اس مہم کے مہمان خاص ای سی اوباڑو ایس ایچ او اوباڑو ایم ایس اوباڑو ہیڈ محرر رشید احمد تھیم ملک محمد سلیم بھی شامل ہوئے، انسان دوست فاؤنڈیشن اوباڑو کے رہنما حاجی محمد رفیق ملک، حاجی ممتاز ملک، اقبال انجم ، شوکت ملک، وکیل احمد، محمد اصغر، عبدالرحمن، خان محمد ملک، غفار، دانش و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اس مرض سے چین نے مقابلہ کیا اور اسے ہرا دیا ہم پاکستانی قوم بھی انشاءاللہ اس سے مقابلہ کریں گے اور اسے ہرا دیں گے اس کا علاج ابھی تک ایجاد نہیں ہوا لیکن احتیاط اسکا واحد علاج ہے حکومتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اس میں ہماری فلاح ہے فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کرنا چاہیے، مارکیٹ میں فیس ماسک اور سینیٹائزر اس وقت دستیاب نہیں ہیں اگر کہیں پر ہیں بھی تو بہت بلیک پر بک رہے ہیں اس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے کپڑا خرید کر اپنے فیس ماسک بنوائے ہیں جو آپ کے سامنے ہیں اور سینیٹائزر بنانا بھی آسان ہے دو لیڑ پانی میں ایک اسپریٹ اور ایک بوتل گلیسرین ایلوویریا ڈالیں آپکا سینیٹائزر بن جائے گا آپ اپنے گھر اور دفتر دوکان وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے