Home / اہم خبریں / گٹکا کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے شہری ساتھ دیں کہیں بھی گٹکا فروخت ہو تو اسکی اطلاع پولیس کو دیں۔ ترجمان ایس ایس پی نوشہرو فیروز

گٹکا کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے شہری ساتھ دیں کہیں بھی گٹکا فروخت ہو تو اسکی اطلاع پولیس کو دیں۔ ترجمان ایس ایس پی نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) گٹکا ایک لعنت ہے جو کینسر کا باعث بنتا ہے گٹکا اور منشیات کیخلاف نوشہرو فیروز پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے شہری بھی پولیس سے تعاون کریں اور کہیں بھی منشیات، گٹکا یا ماوا کی خرید و فروخت نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں خبر دینے والے کا نام راز میں رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے ترجمان شوکت کلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گٹکا کی خرید و فروخت پر مکمل طور پر پابندی ہے مگر پھر بھی کچھ سماج دشمن عناصر چھپ کر ایسے کاروبار کو جاری رکھیں ہوئے ہیں ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور معاشرے کو اندرونی طور پر مفلوج کرنے والے ایسے عناصر کیخلاف نوشہرو فیروز پولیس کے نمبر 03003759085 یا پی ٹی سی ایل نمبر 0242920170 پر اطلاع دیکر خود کو باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ ایسے ناسور ہماری نوجوان نسل کو گٹکا کا عادی بنا کر ہمارے مستقبل کے معماروں کو مکمل طور پر مفلوج کرنا چاہتے ہیں جو کسی طور بھی ہم سب کیلئے فائدہ مند نہیں اس لئے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ مین پڑی، گٹکا سپاری کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف مقدمات داخل کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے