Home / اہم خبریں / کامران کمال و علی ہارون مسٹر کراچی اور جونیئر مسٹر کراچی کا ٹائٹل لے اڑے، مہمان خصوصی ایس او اے کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے تن سازوں میں انعامات تقسیم کیے

کامران کمال و علی ہارون مسٹر کراچی اور جونیئر مسٹر کراچی کا ٹائٹل لے اڑے، مہمان خصوصی ایس او اے کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق نے تن سازوں میں انعامات تقسیم کیے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل کراچی مسٹر اینڈ مسٹر جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد ہوا پاکستان ایئر فورس اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے، سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل کراچی مسٹر اینڈ مسٹر جونیئر چیمپیئن شپ میں کامران کمال اور علی ہارون مسٹر کراچی اور جو نیئر مسٹر کراچی کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اس میں چھ اضلاع کے 27 کلبوں کے 250 سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا جنہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جہاں کھلاڑی اپنے تن سازی کا مقابلہ کر رہے تھے وہاں پر شائقین بھی انہیں بھر پور داد دیتے ہوئے نظر آئے۔ اس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ باڈی بلڈنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید سعید جمیل اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجنیئر محفوظ الحق نے تن سازوں میں نقدی اور ٹرافی شیلڈ اسناد تقسیم کیے۔ اس موقع پر کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال، سیکریٹری ممسم رضا، میڈیا کوآرڈینٹر کاشف احمد فاروقی، ایس ایم ناصر علی، سمیر حسین نجم، احمد علی راجپوت، اصغر بلو چ، اور دیگر موجود تھے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصو صی انجنیئر محفوظ الحق نے اس موقع پر کہا ہے کہ کراچی کے چھ اضلاع کے 250 تن سازوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا باخوبی مظاہرکیا۔ کراچی باڈی بلڈنگ اور سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی یہ کا وشیں ہیں کہ تن سازوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں جو آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے میں جب دیکھتا ہوں کہ دنیا کے کسی کونے میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کسی بھی کھیل میں لہرایا جاتا ہے تو میرا دل با غ باغ ہو جاتا ہے۔ اور نئے عزم سے اس کھیل کی خدمت کر نے کا دل چاہتا ہے۔ میری تمام تر ہمدردیاں تمام گیموں کے ساتھ ساتھ سندھ اور کراچی بلڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے