Home / اہم خبریں / سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بڑا اعلان کردیا، سندھ میں کورونا سے متاثرہ شخص اور اہل خانہ کو راشن گھر بیٹھے بیت المال کی ٹیم پہنچاۓ گی

سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بڑا اعلان کردیا، سندھ میں کورونا سے متاثرہ شخص اور اہل خانہ کو راشن گھر بیٹھے بیت المال کی ٹیم پہنچاۓ گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ میں کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بڑا اعلان کردیا اعلان کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ شخص اور اہل خانہ کو راشن گھر بیٹھے بیت المال کی ٹیم پہنچاۓ گی اورتفصیلات کے مطابق سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ حسین لاکھانی ہسپتال اور اقراء یونیورسٹی میں 1 یک ہزارلوگوں کو میڈیکل کا کورس کا آغاز آج سے کیا جائیگا ہم لوگوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی تربیت کا آغاز کررہے ہیں جس میں ٹیکنیشن، نرسز اور دیگر شعبوں پر ایک ہفتے کی فوری ٹریننگ کا آغاز کا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے طلباء کو ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وہ کسی بھی ہسپتال میں فوری خدمت سرانجام دے سکتے ہیں، کورونا وائرس کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں ہم سب کو مل کر اسے لڑنا ہے، تنقید برائے تنقید سے کچھ حاصل نہیں اس وباء سے بچاؤ کے لیے سب کو اپنا تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالنا ہے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے