میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ذوالفقار لاڑک کا ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے ہمراہ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص، پولیس ڈسپینسری، 15 مددگار بیس، پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر اور مختلف تھانہ جات کا دورہ کیا۔ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص آمد پر ڈی آئی جی میرہورخاص رینج کا ایس ایس پی میرپورخاص نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد ضلع پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی میرپورخاص کو سلامی دی۔ جس کے بعد ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے ایس ایس پی میرپورخاص کے ہمراہ پولیس ہیڈ کواٹر کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں ایم ٹی سیکشن، وردی گودام اور بیرکس کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں، اس دوران ڈی آئی جی میرپورخاص رینج پولیس ڈسپینسری بھی گئے جہاں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے لئے قائم کئے گئے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کو ڈسپینسری میں تعینات ڈاکٹر اور عملے نے آئسولیسشن وارڈ سے متعلق بریفنگ دی، بعد ازاں ڈی آئی جی میرہورخاص کی جانب سے کرونا کے مریضوں اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دی گئیں جس کے بعد ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے غریب آباد اور ٹاؤن تھانے کا دورہ کیا اور تھانہ جات میں صفائی کے موثر انتظامات ہر زور دیا، بعد از تھانہ جات ڈی آئی جی میرہورخاص رینج 15 مددگار بیس اور پی ایف سی سینٹر گئے اور تمام امور کا جائزہ لیا اس موقع ہر انہوں نے ایس ایس پی میرپورخاص اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعدازاں ڈی آئی جی میرہورخاص ذوالفقار لاڑک کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہولیس میرپورخاص کی کارکردگی متاثر کن ہے، تاہم عام شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا اور ان کی فوری مدد کرنا ہماری اولیں ترجیحات میں شامل ہے۔
![]()