Home / اہم خبریں / سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کر دیئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں روزگار میں اضافہ ہوگا، ٹیکس آمدنی بھی بڑھے گی۔ الطاف شکور

سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کر دیئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں روزگار میں اضافہ ہوگا، ٹیکس آمدنی بھی بڑھے گی۔ الطاف شکور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکورکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی روز افزوں بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ آئینی درخواست نمبر 107/2020 پرعدالت نے وفاق سمیت اوگرا و وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر 16 مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کو مزید فروغ دینے کے اقدام کے خلاف، عرفان عزیز ایڈوکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست جمع کرائی، جس کی سماعت منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔معزز عدالت نے متعلقہ فریقین کو 15 اپریل 2020 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار سے متعلق جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوران سماعت پاسبان کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ نے موٗقف اختیار کیا کہ آئے دن پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی کے مارے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ عوام کو جو پیٹرول 70 روپے میں ملنا چاہیئے وہ حکومت کی جانب سے بار بار قیمتیں بڑھانے کی وجہ سے ایک سو پندرہ روپے میں مل رہا ہے اور کوئی پُرسان حال نہیں ہے۔ حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے تفصیلات طلب کی جائیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کتنے  ٹیکسسز وصول کررہی ہے؟ اس موقع پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور اورپی ڈی پی بزنس فورم کے صدر وسیم الدین شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتیں کم کرنے سے صنعتوں میں اضافہ ہوگا، روزگار میں اضافہ ہوگا اور حکومت کی ٹیکس آمدنی بھی بڑھے گی۔ اس لئے حکومت کا یہ مفروضہ بنیادی طور پر پُر سقم ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرتا ہے۔ الطاف شکور نے عدلیہ کے توسط سے اپیل کی کہ پیٹرول پر عائد تمام ٹیکس ہٹائے جائیں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو۔ ظالمانہ ٹیکس نظام چوری کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے۔ اگر ٹیکس حقائق کے مطابق عائد کئے جائیں تو اس طرح عوام کا حکومت پر اعتماد قائم ہو گا جس سے ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ اگر ایک روپے کی شے پر دس روپے ٹیکس لیا جائے گا تو یہ سراسر نا انصافی ہوگی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے